صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتر ی کیلئے اچھوتے خیال کو عملی جامہ پہنایا جائے گاڈی سی او وہاڑی

Published on February 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

\"DCO\"\"13-2-2014(1)\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت یو ایس ایڈ پروگرام کی معاونت سے ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ کا قیام عمل میں لا رہی ہے جس میں سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتر ی کیلئے سول سوسائٹی، سرکاری افسران، سماجی تنظیموں اور عام شہری کی طرف سے پیش کئے گئے اچھوتے خیال کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ضلعی حکومت اور سب نیشنل گورننس پروگرام کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ کی تعارفی تقریب کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں مختلف سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہان ، غیرسرکاری سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر جواد اکرم نے کہاکہ حکومت کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے اور وسائل کی کمی عوامی مسائل پر قابو پانے اور اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں آڑے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے تین اضلاع وہاڑی ، ساہیوال اور بہاولنگر میں پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں سرکاری افسران ، سول سوسائٹی کے اراکین ، سماجی تنظیموں اور عام شہریوں کی طرف سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کسی اچھوتے خیال کو اہمیت دیتے ہوئے اس پروگرام کے تحت فنڈزفراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد عوام کو بھی ترقی کے عمل میں براہ راست شریک کرنا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم لیڈر ایس این جی جنوبی پنجاب عثمان احمد نے بتایا کہ پاکستان بھر میں اس پروگرام کے تحت 12اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جس میں پنجاب کے 6اضلاع شامل کیے گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے تین اضلاع کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہے۔ مینجر چیلنج فنڈ پروگرام سہیل ٹیپو نے سیمینار میں شرکاء کو اس پروگرام کے خدوخال ، طریقہ کار اور عوامی شمولیت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog