سعودی ولی عہد کا فروری کے تیسرے ہفتے دورہ پاکستان متوقع

Published on January 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی تاریخ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ دورہ کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی۔اس کے علاوہ دفتر خارجہ نے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مفاہمت کی متعدد یادداشتوں کی تیاری میں مصروف ہیں جن کی سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران منظوری اور دستخط ہوں گے، تاہم انھوں نے معاہدوں کی نوعیت سے متعلق زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیا۔یاد رہے سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان بھی اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题