کمیر میں فری ہومیو پیتھک کیمپ کا انعقاد

Published on February 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

سینکڑوں مستحق مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور غریب افراد میں مفت ادویات دی گئیں
کمیر (یواین پی) 3فروری 2019بروز اتوار اڈہ کمیر ضلع ساہیوال میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر فیاض احمد کی جانب سے پہلی بار گرینڈ فری میڈیکل کیمپ مسعود فارما کے تعاون سے لگایا گیا نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر راؤ غلام مرتضی مہمان خصوصی تھے انکی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ میں پنجاب بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اعجاز انجم کھوکھر. ڈاکٹر اکرم رضا. ڈاکٹر عمران رضاچوہدری ڈاکٹر محمد فہیم.ڈاکٹر یاسر.ڈاکٹر عمران اقبال. ڈاکٹر عرفان ربانی. ڈاکٹر غلام فرید سمیت دیگر ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی اور مریضوں کا فری چیک اپ کیا کیمپ میں مستحق مریضوں مرد،بچوں اور عورتوں کے فری میڈیکل چیک اپ کے علاوہ الٹراساونڈ جیسی دیگر سہولیات موجود تھی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مستحق مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور غریب افراد میں مفت ادویات فراہم کیں اہل علاقہ کے لوگوں نے ڈاکٹر فیاض احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غریب لوگوں کے لیے ایسے فری میڈیکل کیمپ لگائے جانے چاہیے تاکہ مستحق لوگ ان سے فائدہ مند ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题