ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈیرن سیمی کی ملاقات

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور پاکستانی قوم کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈیرن کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے آپ پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں، آپ کا پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بڑا کردار ہے، کافی عرصہ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، پشاور زلمی کا حصہ بن کر آپ نے پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کیا، آپ کے ذریعہ دیگر عالمی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کو ہمیشہ نہ صرف پشاور اور زلمی کے شائقین اور پاکستان سے پیار ملا، پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے، آرمی چیف کا شکر گزار ہوں وہ ہمیشہ کرکٹ کی پذیرائی کرتے ہیں، دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کہیں گے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog