سعودی ولی عہد کا دورہ کامیاب رہا، مشترکہ اعلامیہ جاری

Published on February 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔ ان کا دو روزہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں پاک سعودی تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی گئی۔جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے میں سیاسی، معاشی، تجارتی، سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں ادارہ جاتی سطح پر تعاون بڑھانے پر بات ہوئی جبکہ دورے میں سپریم رابطہ کونسل کا اجلاس اور پہلا اجلاس بھی اہمیت کا حامل تھا۔دورے میں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کئی معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔سعودی قیادت نے وزیراعظم کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیش کو سراہا۔ سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی۔دونوں ممالک کا اس بات پر اتفاق تھا کہ مذاکرات کے ذریعہ ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات ہی خطہ میں امن کا ذریعہ ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد کے حوالے سے ولی عہد کو بریف کیا اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کیدورے کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 2107 قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog