لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام بیرون ممالک میں روحانی محافل کاسلسلہ جاری

Published on February 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق چےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی تعلیمات اورہدیات کیمطابق لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جنوبی افریقہ ،بھارت اورمتحدہ عرب امارات سمیت دیگرممالک میں روحانی تربیتی نشستوں اورمحافل ذکرونعت کاسلسلہ جاری وساری ہے ،انجنےئر محمدعمران نقشبندی (کوارڈینیٹر انڈیا)اورپیر ذکاء اللہ نقشبندی (کوارڈینیٹر جنوبی افریقہ )نے محافل ذکرونعت میں شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ ورسولﷺ کی محبت کاپکارنگ باطن کی صفائی سے چڑھتاہے ،باطن اورقلب وروح کی پاکیزگی کامل مرشد ہی کرتاہے جبکہ اللہ ورسولﷺ کی سچی محبت کامل اولیاء کی نسبت کے بغیر نہیں ملتی۔محافل ذکرونعت کے اختتام پرامت مسلمہ بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ریلی کامشترکہ اعلامیہ
فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل (شعبہ خواتین )کے زیراہتمام مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر چےئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ کی زیرقیادت خواتین کا’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ بہت جلد کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی عظیم جدوجہدکوکامیاب فرمائیگا۔انشاء اللہ۔کشمیر کے مسلمانوں پر اب بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کیمطابق تمام امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog