کولن انگرم کی سنچری، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح‌ کو بریک لگادیا

Published on February 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

شارجہ: (یواین پی) پی ایس ایل سیزن فور کے 15ویں میچ میں کولن انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا جسے کراچی کنگز نے 18.4 اوورز میں انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔انگرم نے 54 گیندوں پر شاندار 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، انگرم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے سہیل تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کولن منرو کو تین رنز پر محمد نواز نے آؤٹ کیا، لیونگ اسٹون نے 18 جبکہ اویس ضیا نے 19 رنز بنائے۔وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک 9 بالز پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور فواد احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔عمر اکمل نے 55 رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، روسو 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر عامر یامین کی گیند پر بولڈ ہوئے، احسن علی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شین واٹسن نے 25 رنز کی اننگز کھیلی انہیں عمر خان نے آؤٹ کیا، ڈیون اسمتھ 9 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، انور علی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے اور 27 رنز کی ناقابل شکست بنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes