دو طیارے ہی نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر بھی! غیر ملکی میڈیا نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دئیے

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاک فوج نے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”آر ٹی“ نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ”ایم آئی 17“ ہیلی کاپٹر بھی کریش ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر بڈگرام کے قریب گر کر تباہ ہوا اور موقع سے اب تک 2 لاشیں ملی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes