پاک بھارت کشیدگی ، پاکستان نے فضائی حدود تمام ایئرلائنز کیلئے بند کر دیں

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )پاکستان نے بھارت کو زور دار جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو جنگی طیاروں کو زمین بوس کر دیا ہے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام ایئر لائنز کیلئے بند کر دی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دی ہیں اور اس حوالے سے ملک میں آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ روانہ ہونے والی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام انٹر نیشنل ایئر لائنز سمیت پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں فضائی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ پاک فوج نے پیغام جاری کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes