جنگی جنون میں مبتلا مودی نے پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کا حکم دے دیا

Published on February 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) جنگی جنون میں مبتلا مودی پاگل ہوگیا، پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کا حکم دے دیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے گزشتہ صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور 300 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فضائیہ کے طیاروں کے فضا میں بلند ہوتے ہی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔بھارت کی دراندازی کی کوشش کے نتیجے میں 300 تو کیا 3 افراد کے مارے جانے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ بلکہ حقیقت تو یہ کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے جنگل میں درختوں پر بم پھینک کر فرار ہو گئے جس پر پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین گذشتہ رات سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ آج صبح پاک فوج نے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا۔بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہوں نے مودی سرکار کو اپوزیشن اور عوام کے سامنے ذلیل کر کے رکھ دیا۔ بھارت جو پاکستان میں رات کے اندھیرے میں فضائی کارروائی کرنے کا دعویدار تھا ، اپنی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے حق میں ایک تصویر تک بطور ثبوت پیش نہ کر سکا جبکہ پاکستان نے دن دیہاڑے بھارتی لڑاکا طیارے گرا کر بھارت کو بلا شُبہ دن میں تارے دکھا دئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme