مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ایک اور بڑا حملہ ،ہلاکتیں

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

سری نگر (یواین پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر پلوامہ حملے کے بعد ایک اور بڑا حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں کشمیری مجاہدین نے بھارتی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے کپواڑہ کے شمالی علاقے ہندواڑا میں آپریشن کی اور اس دوران ایک گھر بھی مسمار کیا ۔بھارتی فوج مسمار گھر کے قریب پہنچے تو انہوں نے وہاں کشمیر ی مجاہدین دیکھے جو بظاہر مردہ حالت میں تھے لیکن پھر ایک دم ملبے تلے چھپے ہوئے ان مجاہدین نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر چاربھارتی فوجی ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل بھارتی میڈ یا پر خبریں نشر ہو رہی تھیں کہ ہندواڑا میں بھارتی فوج کی کارروائی میں دوکشمیر ی ہلاک ہو گئے لیکن جب بھارتی فوج ان مردہ لوگوں کے قریب گئی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔اس جھڑپ کے دوران ایک کشمیر ی بھی شہید ہوا جو بھارتی فوج پر پتھر برسا رہا تھا ۔واضح رہے کہ کچھ عرضہ قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 49بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy