ایکٹر ،رائٹر وڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کے خلاف لگی خبرغلط ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں انور ماہی

Published on March 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

میرے بڑے بھائی ہیں انہوں نے تو میرے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا انتہائی شریف النفس ہیں
مقامی اخبار میں جو نیوز لگی وہ سراسر غلط اور جھوٹ پہ مبنی ہے اس خبر سے مجھے ذاتی طور پہ دکھ ہوا 
لاہور(یواین پی)مقامی اخبار میں ایک خبر میری نظروں سے گزری جو میرے نام سے منسوب ہے اور معروف ایکٹر ،رائٹر وڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر کے خلاف لگی ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں میرا اس خبر سے کوئی تعلق نہیں ہے میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں ٹھاکر صاحب میرے بڑے بھائیوں جیسے ہیں انہوں نے تو میرے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا انتہائی شریف النفس اور ملنسار ہیں ان خیالات کا اظہار اداکار انور ماہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پتا نہیں کیوں لوگ بے پر کی اڑا دیتے ہیں جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا مقامی اخبار میں جو نیوز لگی وہ سراسر غلط اور جھوٹ پہ مبنی ہے اس خبر سے مجھے ذاتی طور پہ دکھ ہوا میں پھر کہوں گا میری ایم اے ٹھاکر سے کوئی رنجش نہیں ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme