ہم گھر میں گھس کر ماریں گےطیارہ تباہ کروانے کے بعد مودی کی نئی دھمکی آگئی

Published on March 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دے دی ۔بھارتی شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں یہ تو الیکشن والا کھیل ہے ،جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی ،تب کہاں الیکشن تھے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسی تکلیف دہ صورتحال میں نہیں رہ سکتا ،دہشت گردی چالیس سال سے بھارت کے سینے میں گولیاں داغ رہے ہیں،بھارت میں بم دھماکے کر کے بے گنا ہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست میں ڈوبے ہوئے لوگ قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں ۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے سیاست اور کرسی کی پرواہ نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اور لوگوں کی فکر ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes