پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Published on March 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

اسلام آباد/جہانیاں(یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،جلسے،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا یہ دن منانے کا مقصد خواتین کی دائرہ زندگی میں اہمیت اور ان کے حقوق کا تحفظ ہے۔دنیا بھر میں یہ دن مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے۔تاریخ کا پہلا خواتین کا عالمی دن 28فروری1909کو منایا گیا اور یہ دن 1908میں ہونے والے ایک احتجاج کی یاد میں منایا گیا تھا۔یہ احتجاج انٹرنیشنل لیڈیز گارمنٹ ورکر ز یونین کی جانب سے کیا گیا تھا اور امریکا کی سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے اس دن کی یاد میں ہی پہلا خواتین کا دن منایا گیا تھا۔اُ س کے بعد اگست 1910میں ڈنمارک میں خواتین کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 17ملکوں سے100خواتین نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں امریکی سماجی کارکن نے خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے ایک پروپوزل پیش کیا جس کو کانفرنس کی تمام خواتین نے پسند کیا اور اس پر اتفاقِ رائے کر لیا گیا تاہم اس کانفرنس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کوئی تاریخ تجویز نہیں کی گئی تھی۔اس کے بعد 1914تک خواتین کا عالمی دن مختلف تاریخوں میں منایا جاتا رہا لیکن 1914میں پہلی دفعہ یہ دن 8مارچ بروز اتوارکو منایا گیا اور اُس کے بعد آج تک یہ دن 8مارچ کو ہی منایا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题