ہائی بلڈ پریشر سے نوجوانوں میں دل کے عارضے کی شرح میں اضافہ، نئی تحقیق

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 750)      No Comments

\"BP\"
واشنگٹن ۔۔۔ نئی تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں ہائی بلڈ پریشر سے ان میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔تحقیق بتاتی ہے کہ جو نوجوان ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، وہ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا پھر ان میں فالج میں مبتلا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسے نوجوان جنہیں تیرہ سے انیس برس یا بیس سے پچیس برس کی عمر میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہو جاتی ہے، جلد ہی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق جب یہ نوجوان 35 سے 50 برس کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ان میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔اس بارے میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنی چالی ڈاکٹر نورینہ ایلن نے ایک تحقیق کی جس میں 18 سے 30 برس کی عمر کی خواتین و حضرات میں ہائی بلڈ پریشر کا جائزہ لیا۔اس تحقیق میں تقریباً 5,000 لوگوں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر نورینہ ایلن کے مطابق جن افراد کو مڈل ایج میں ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق تھا ان میں 50 سال کی عمر تک دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان اپنے دیگر ہم عصروں کی نسبت زیادہ تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy