پاکستان اور ایران کا انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published on March 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ایرانی صدر اور وزیر اعظم نے خطے میں حالات کے بارے تفصیلی گفتگو کی، گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ ایران کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ 27 ایرانی گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کیا۔ دونوں رہنما متفق تھے کہ پاکستان اور ایران ملکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کریں گے، دونوں ملکوں کے اینٹیلی جنس ادارے ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات پر بھی گفتگو کی، رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات درست کرنے میں کردار ادا کرے گا، وزیر اعظم نےایرانی صدر کا کشمیریوں کے اصولی موقف کی تائید پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مظبوط بنیادوں پر قائم ہیں، خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题