فہیم اشرف کے 6 شکار، اسلام آباد نے لاہور کو 49 رنز سے شکست دیدی

Published on March 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

کراچی: (یواین پی) اسلام آباد یونائیٹڈ کے 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 9 وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی، فہیم اشرف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورمیں انیس رنز دے کر ریکارڈ چھ شکار کئے۔

قلندرز کی جانب سے سہیل اختر 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورررہے جب کہ فخرزمان نے 38،ڈیوسوچ نے 18، ویسلز نے 20 اور حارث سہیل صفر پر آؤٹ ہوئے، وائسے12، آغاسلمان 3، شاہین آفریدی 1، حارث رؤف 7 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ لامنچنے 5 اور راحت علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

تیسرے اوور میں لیمی چانے نے سالٹ کو بھی آؤٹ کر دیا لیکن اس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن کے درمیان 128 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

والٹن 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری جانب ڈیلپورٹ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکے لگا کر اپنی سنچری اسکور کی۔ 

کیمرون ڈیلپورٹ 117 اور آصف علی 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 238 رنز اسکور کیے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题