بورے والا، قتل کیس میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے نائب صدرخالد چوہان گرفتار

Published on March 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

بورے والا (یواین پی)بورے والا میں قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر خالد چوہان کو قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے خالد چوہان تین افراد کے قتل کیس میں نامزد ہیں یاد رہے کہ بورے والا میں دو روز قبل لاری اڈہ پر دو ٹرانسپورٹ گروپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کی زد میں آ کر تین راہ گیر جاں بحق ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی بورے والا میں دہشتگردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھااس مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر خالد چوہان سمیت ان کے بھائی ذوالفقار چوہان اور ان کے دو کزن بھی نامزد ہیں ان کو رات گئے ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes