فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ‘احسن خان

Published on March 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور(یواین پی )اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلمانڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس وقت کراچی اور لاہور میں فلمیں بن رہی ہیں تاہم اگر دونوں شہروں کے پروڈیوسرز مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔ایک آواز نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی حلقوں میں بھی ہمارے مطالبات کو پذیرائی نہیں ملتی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ پاکستان میں بننے والی معیاری فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں اور اس کیلئے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں ۔ اس کے علاوہ حکومت دوسری انڈسٹری کی طرح یہاں بھی سرمایہ کا ری کرے ۔ احسن خان نے کہا کہ ہماری فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ ہم اس میدان میں بالی ووڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں تویہ ہرگز غلط نہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes