بھارتی وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)پلوامہ حملے کے بعد بڑھنے والی پاک بھارت کشیدگی بتدریج کم ہو رہی ہے اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو یوم پاکستان پر پیغام بھی بھیجا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پاکستان پر پیغام ملا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوریت ،امن ،ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ۔واضح رہے کہ 14فروری کو پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد بھارتی ائیر فورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس اگلے ہی روز جواب دیتے ہوئے پاکستانی ائیر فورس نے بھارتی طیارہ مگ 21مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ کو اپنی حراست میں لے لیا تھا تاہم چند ر وز بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme