کھوئی رٹہ ،گھریلو ناچاقی نے دو افراد کی جان لے لی

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) گھریلو ناچاقی نے دو افراد کی جان لے لی، قدیر نے اپنے سسر اور سالے کو فائرنگ کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیا ، قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گاؤں گیائیں ملکاں سیری میں قدیر ولد نذیر عمر 23سال قوم مغل نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے سسر محمود احمد ولد محمد عمر 52سال اور سالے ارسلان عرف سنی ولد محمود عمر17سال کو فائرنگ کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ لائی گئیں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے واقعہ پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی قاتل قدیر تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا دو افراد کے قتل نے علاقہ بھر کی فضاء کو سوگوار بنا دیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes