اسرائیلی فوج کی غزہ میں عوامی مقامات پر بمباری، ہلاکتوں کا خدشہ

Published on March 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

غزہ: (یواین پی) انسانیت سے عاری اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد عوامی مقامات پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ حماس نے تل ابیب کے قریب راکٹ داغا ہے جس کی حماس نے تردید کر دی تھی۔غزہ کی پٹی پر جابر اسرائیلی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ صہیونی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں متعدد عوامی مقامات پر بمباری کی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ فلسطین کی وزات صحت کی جانب سے متعدد شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ حماس نے تل ابیب کے قریب راکٹ داغا ہے جس کے نتیجے میں سات اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جبکہ حماس نے واضح الفاظ میں اسرائیلی دعوؤں کی تردید کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme