جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت لاپتہ افراد کمیشن کا اجلاس

Published on March 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت منگل کو ان کے چیمبر میں اجلاس ہوا۔اجلاس کے ایجنڈے میں کمیشن کی جانب سے صوبائی ٹاسک فورس کو بھجوائے گئے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کیلئے صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو متعلقہ ٹاسک فورس کو حقیقی انداز میں فعال بنانے پر عملدرآمد یقینی بنانا شامل تھا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا راشد خان، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد،ایڈیشنل سیکرٹری سندھ بابر قدیر نے شرکت کی۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اجلاس کے شرکاء4 کو لاپتہ افراد کے معاملہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے اس لئے اس معاملہ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں تمام شرکاء4 کو صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کے حوالے سے ایک پروفارما دیاگیا۔جس پر تمام شرکاء نے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاسوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے صوبائی ٹاسک فورس کے کیسز میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy