موگہ جات بند ہونے سے نہروں میں پانی کی بہتات ہونے سے شگاف پڑنے کا اندیشہ

Published on March 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد ہاکڑہ کینال ڈویژن کی دس نہروں اور راجباہوں میں کسانوں نے از خود نہری پانی لگانے سے اجتناب کرتے ہوئے بیشتر موگہ جات اچانک بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد نہروں میں پانی کی بہتات ہونے سے شگاف پڑنے کا اندیشہ تھا ۔فصلاتِ ربیع سرسوں کی کٹائی (برداشت) مکمل ہونے کے بعد اور گندم کی کٹائی شروع نہ ہونے سے پہلے نہری پانی وافر ہو گیا اور سنبھالا نہیں جا رہا تھا۔اس طرح تمام نہریں چلنے سے پہلی مرتبہ وارہ بندی کا وقتی خاتمہ ہو گیا ہے ۔ کیونکہ گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی ضرورت نہ ہے اگر فی الوقت مزید پانی دے دیا جاتا تو فصل گر کر برباد ہونے کا اندیشہ تھا ۔آب پاشی کے ذمہ داران نے نہری پانی کی بہتات کے سبب نہروں کی نگرانی پر خصوصی عملہ متعین کر دیا گیا ہے تاکہ شگاف کے ممکنہ خطرہ سے بچا جاسکے اور پانی کا ضیاع بھی نہ ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes