پولیس غیر ضروری گرفتاریاں کر کے کیوں عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ ڈالتی ہے‘چیف جسٹس پاکستان 

Published on April 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے للکارے مارنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزم نے موقف اپنایا کہ پولیس نے للکارا مارنے کے الزام میں مقدمہ میں نامزد کر دیا ،پولیس تحقیقات میں ملزم کا جرم ثابت نہیں ہو سکا۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے ۔ چیف جسٹس پاکستا نے ریمارکس دیئے کہ للکارے مارنے والے ملزمان کو کیوں گرفتار کیا جاتا ہے، غیر ضروری گرفتاریاں کر کے پولیس کیوں عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ ڈالتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے للکارے مارنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes