آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

Published on April 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سابق صدر آصف زرداری جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے آج ان کی رہائشگاہ پر تشریف لائے، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں ان کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جس میں ممکنہ طو ر پر حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو چند روز قبل سینے میں درد کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy