خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

Published on April 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر ہسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، اسمبلی چوک میں دھرنا دیتے ہوئے روڈ کو بند کردیا۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے ہسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے صوبائی اسمبلی چوک تک لانگ مارچ کیا۔ خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں، سیاسی اور انتطامی مداخلت سمیت ایم ٹی آئی ایکٹ کو فوری ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے ڈومیسائل پر تعیناتیوں کو بھی مسترد کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes