ایبٹ آباد، فیس بک کے ذریعے شہری کو لوٹنے والے غیرملکی شہری سمیت 3 افراد گرفتار

Published on April 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

ایبٹ آباد(یواین پی)ایبٹ آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ای آئی اےٌ کے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک کے ذریعے شہری کو لوٹنے والے غیر ملکی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی شہری سے 40 لاکھ فراڈ کرنے کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والوں میں ایک غیر ملکی کا تعلق نائجیریا سے ہے جس کا نام جانس سمتھ ہے جبکہ اسکے ساتھ فراڈ میں 2 پاکستانی شہری شامل تھے جن میں جاوید خان اور نعیم شامل ہیں۔فیس بک فراڈ میں متاثر ہونے والے شخص طاہر سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فیس بک پر لڑکی بن کر مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میٹرو بینک یوکے میں ایک اکاونٹ ہے جس کا وارث کوئی نہیں ہے، آپ ہمیں 40 لاکھ روپے دیں ہم وہ سارے پیسے آپ کو بھجواتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes