پاک فوج میں بھی بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئے

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی )آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاک فوج میں تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عدنا کو کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقرر کر دیا گیاہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ سٹاف ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے ایڈ جوئنٹ جنرل تعینات کر دیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحروائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog