وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خانیوال میں غیر متوقع آمد، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کو معطل کرنے کا حکم

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

جہانیاں(یوا ین پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال اوروہاڑی کا دورہ کرنے کے بعد غیر متوقع طورپرخانیوال پہنچ گئے۔خانیوال پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو اطلاع دےئے بغیر تھانہ سٹی کا دورہ کیا، اورتھانے کاروزنامچہ چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند افراد کی گرفتاری درج نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزموں سے بات چیت کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ تھانہ سٹی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے مختلف دفاتر کی چیکنگ کی ۔وزیراعلیٰ نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔وزیراعلیٰ نے افسروں اور اہلکاروں کو پابندی وقت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم اورمحکمہ آبپاشی کے دفاتر کے دورے کیے۔وزیراعلیٰ نے ایگزیکٹو انجینئر کی ٹریننگ کے دوران متبادل افسر کو ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سوشل ویلفیئر خانیوال کے زیرانتظام دارالامان کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے دارالامان کا کچن چیک کیا، کھانے کا معیار بہتر بنانے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ دارلامان میں مقیم خواتین کیساتھ بچوں کو دودھ، بسکٹ اور سویٹس دےئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ بھی کیا اور ڈی سی آفس میں افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔وزیراعلیٰ نے فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری افسروں کو برداشت نہیں کروں گا،ہر افسر اور اہلکار کو اب کام کرکے دکھانا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes