حضرت لعل شھباز قلندرؒ کا میلہ سج گیا

Published on April 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

سیہون (یواین پی) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شھباز قلندرؒ کا میلہ سج گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل عرس تقریبات کاافتتاح کیا، پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سرزمین سندھ کی روحانی شخصیت لعل شھباز قلندرؒ کا 767 واں عرس سیہون میں جاری ہے، ملک بھر سے لاکھوں زائرین سیہون پہنچ گئے ہیں، زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سبیلیں، مختلف اشیاء کے سٹالز اور عارضی بازار بھی قائم کئے گئے ہیں۔عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کیا، عرس کے تینوں روز سندھ کی روایتی ثقافت ملھ ملاکھڑا، سگھڑن کی کچھری، ادبی کانفرنس، محفل موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد ہونگے، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy