پاکستان تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیس جدہ میں شاندار طریقے سے منایا گیا

Published on April 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بھٹی) یوم تاسیس کی تقریب میں کارکنان اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں اسکے علاوہ پاکستان سے آئی این اے131 کی سینیئر ڈائرکٹر “ہرا بھرا پاکستان ” محترمہ آمنہ آفتاب بٹ نے خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں مختلف مقررین نے عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ پروگرام کی نظامت ریاض آفریدی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پارٹی کے اندر منفی سیاست کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور عام ورکرز کا استحصال کرنے والے لوگوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ استقبالیہ میں چوہدری ظہیر احمد نے پی ٹی آئی کارکنان کی دس سالہ جدوجہد کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ الخبر سٹی کے سابق صدر عقیل ارائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لیڈر کی ایک ایسی خوبی ہے کہ جس کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا اور وہ یہ کہ میرا لیڈر عمران خان ایک ایماندار شخص ہے آئیں اور اس ایماندار لیڈر کے ہاتھ مضبوط کریں اسکا عملی طور پہ ساتھ دیں گے، الباحہ کے سابق صدر ذیشان قریشی نے کہا کہ اب پی ٹی آئی سعودیہ میں ورکرز کو عزت دی جائے سرٹیفکیٹ اور غیر ضروری عہدوں والا لولی پاپ دینا بند کیا جائے، رانا طاہر رشید نے کہا کہ عمران خان ایک محب وطن اور نڈر لیڈر ہے جسکی قیادت میں ملک انشاءاللہ بہت جلد ترقی کرے گا ،شاہد امجد نے کہا عمران خان نے عوام سے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا ہے اور وہ اس پر قائم ہے ہمیں اس پے فخر ہے کہ ہمارہ لیڈر سچا اور نڈر ہے، سینئر رہنما فرخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان ملک کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ہمیں متحد رہ کر اپنے قائد کا ساتھ دینا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اعجاز چودھری نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے کارکنان کی لمبی جدوجہد کو سراہا اور انہیں یوم تاسیس کی مبارکباد دی ۔پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں جو پاکستان کو مشکلات سے نکالے ۔ عمران خان نہ صرف پاکستان کے عوام کے لئے دن رات محنت کررہا ہے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز ور ولی عہد محمد بن سلمان کا عمران خان کے پرتپاک استقبال اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو محبت اور احترام سے رکھنے کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes