وزیراعظم عمران خان اورچین کے صدرشی جن پنگ کی ملاقات ،دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا دونوں ممالک کی وفودکی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ۔یواین پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ،چین کے صدرشی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا،ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا دونوں ممالک کی وفودکی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ۔گریٹ ہال بیجنگ میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستانی وفدکے ارکان بھی موجود تھے،پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور خسرو بختیار اور دیگر بھی شامل تھے۔وزیراعظم عمران خان اورچین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ،پاکستانی وفدکے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے،دونوں ممالک کے درمیان وفودکی سطح پربات چیت ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题