لیگی رہنماﺅں کے اختلاف کی خبریں سامنے آنے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

Published on May 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور (یواین پی )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے لیے یہ مشکلات یہ پریشانیاں کوئی نئی نہیں ہیں ،مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اسکے ساتھ کھڑے رہنا ہے تاریخ گواہ ہے آپکا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اور نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy