خشک اور سیال برادری میں تصادم ،سیال برادری کے دو نوجوان جاں بحق

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

نوشہروفیروز (بیورو رپورٹ)خانواھن کے دیہی علاقے امداد خشک میں جانوروں کا فصل میں آنے سے خشک اور سیال برادری میں تصادم فائرنگ سیال برادری دو نوجوان جانبحق سیال برادری کے لوگ اسلحہ سے لیس ہوکر شہر میں گشت،تفصیلات کے مطابق خانواھن کے دیہی علاقے گاٶں امداد خشک میں جانور کا فصل خراب کرنے پر خشک اور سیال برادری کے افراد میں خون ریز تصادم کے نتیجے میں سیال برادری 22 سالہ نوجوان عرفان سیال اور 35 سالہ بخشل سیال شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر کنڈیارو اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ نوجوان عرفان سیال زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 35 سالہ بخشل سیال کنڈیارو اسپتال میں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے انتقال کرگیا دونوں نوجوانوں کی لاشیں سول اسپتال کنڈیارو میں پڑی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثہ کے حوالے کیا جائے گا اسپتال میں بھی سیال برادری کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق خون ریز تصادم اور نوجوانوں کی ہالاکت کی خبر سن کر سیال برادری کے مسلح افراد بڑی تعداد میں خانواھن شہر میں پہنچ گئے ہیں جس سے کسی بڑے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes