ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہوگیا

Published on February 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

\"index\"
لاہور (یواین پی) ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیاجو کہ 21 فروری تک جاری رہے گا ۔ کیمپ میں رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، ، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، بلاول بھٹی اور محمد طلحہ شامل ہیں جبکہ سعید اجمل ذاتی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں رپورٹ نہیں کرسکے ۔سعید اجمل نے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے کیمپ میں دیر سے رپورٹ کرنا معمول بنالیا ہے اور اس سے قبل بھی لگنے والے تربیتی کیمپوں میں ذاتی مصروفیت کا کہ کر دیر سے رپورٹ کرتے ہیں۔ ہیڈ کوچ معین خان اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی زیر نگرانی لگنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ دی گئی۔ پہلے سیشن میں فیلڈنگ کی پریکٹس کروائی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس کروائی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog