کراچی (یواین پی)سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرموں کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شاہ رخ جتوئی ودیگرمجرمان کی صلح نامے سے متعلق اپیلیں مستردکردیں،عدالت نے شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپورکی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی جبکہ سجادتالپوراورغلام مرتضیٰ کی عمر قید برقراررکھنے کاحکم دیدیا۔