بورےوالا؛ گرڈ اسٹیشن پر آ سمانی بجلی گرنے سے شہر کے ساتھ بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

Published on May 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 641)      No Comments

بورےوالا(یواین پی )132کے وی اے گرڈ اسٹیشن پر آ دھی رات کے وقت آ سمانی بجلی گرنے سے شہر کے ساتھ بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا بجلی گرنے سے ہونے والے دھماکے کی آ واز سن کر مکین خوف زدہ ہو گئے میپکو اہلکاران نے ہنگامی طور پر مرمت کر کے بجلی بحال کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آ نے والے طوفان بادو باراں کے ساتھ تین بجکر بیس منٹ پر آ سمانی بجلی عظیم آ باد گرڈ اسٹیشن پر گر پڑی جس کے نتیجہ میں گرڈ اسٹیشن کے بعض حصوں کو شدید نقصان پہنچا اور شہر اور درجنوں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے بجلی گرنے سے خوف ناک دھماکہ ہوا جس کی آ واز سن کر لوگ خوف زدہ ہو گئے بجلی گرنے کی اطلاع ملنے پر ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا چوہدری محمد اکرم جاوید ایس ڈی او عظیم آ باد چوہدری محمد ظفر علی ایس ڈی او رشید الرحمان فوری طور پر گرڈ اسٹیشن پہنچے اور ایکسین چوہدری محمد اکرم جاوید نے واقع کی اطلاع میپکو کے اعلیٰ حکام کو دی جس کے تھوڑی دیر بعد ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ریئس عبدالاحد بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئرطاہر محمود کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر میپکو کے انجینئرز اورضروری سامان بورے والا بھجوا دیا اور خود ایس ای میپکو سرکل وہاڑی سے پل پل کی رپورٹ لیتے رہے میپکو انجینئرز کی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں مرمت کر کے صبح آ ٹھ بجے کے قریب بجلی بحال کر دی جس پر روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا اور میپکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes