وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کوبجٹ سے پہلے ہی’’نواز‘‘دیا

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی خوشحالی کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں تاریخ ساز اضافہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ اور پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری سکول طلبہ کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔ جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ نیز وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے۔سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی اور سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جو تاحیات ادا کی جائے گی۔گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا جبکہ میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ بلاشبہ یہ اقدامات وزیراعلی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی خوشحالی میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy