پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید، ایک زخمی

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

وادی: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ضلع پلواما کے شہر دالی پورہ میں بھارتی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ واقعے میں ایک کشمیری زخمی بھی ہوا، بھارتی فوج نے صبح سویرے علاقے کو گھیرے میں لے کر ظالمانہ کاروائی کی۔کشمیریوں نے ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ واقعے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme