متحدہ اپوزیشن کا حکومت مخالف اجلاس آج ہو گا

Published on May 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

لاہور: (یواین پی) معاشی بحران، مہنگائی اور آئی ایم ایف کا معاہدہ حکومت کے خلاف دھرنا یا مارچ، مظاہرے یا جلسے، کیا کیا جائے؟ متحدہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف باضابطہ اجلاس آج ہو گا۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اپوزیشن رہنماؤں کو افطار ڈنر دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز افطار ڈنر کیلئے پہلی بار زرداری ہاؤس آئیں گی۔ ان کے ساتھ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، سینیٹر پرویز رشید بھی ہوں گے۔ مریم نواز کو دعوت دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ افطار ڈنر کے نام پر پہلی بار اپوزیشن جماعتیں ایک چھت تلے جمع ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اجلاس کی میزبانی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کریں گے، مریم نواز کے استقبال کے لئے بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو بھی ہمراہ ہونگی۔ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے تمام ارکان اجلاس میں موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی اپنے جماعتوں کے وفود کی سربراہی کریںگے، محمود اچکزئی، اختر مینگل، آفتاب شیرپاؤ اور اویس نورانی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes