انگلینڈ نے کلین سوئپ کر دیا، پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

لیڈز: (یواین پی) انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان ایک میچ بھی نہ جیت سکا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔لیِڈز میں کھیلے گئے پانچ سیریز کے میچوں کے آخری ون ڈے میں بھی پاکستان کو انتہائی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز چار صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو مقررہ پچاس اوورز میں جیت کیلئے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی انتہائی ناقص بلے بازی کی وجہ سے پاکستان اس کو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عابد علی میدان میں اترے لیکن مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے کوئی رن نہیں بنایا جبکہ عابد علی 5 رنز ہی بنا سکے۔اس کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 80 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے بھی ہمت دکھائی اور 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔دیگر بلے بازوں میں آصف علی 22 جبکہ عماد وسیم 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ صفر پر آّؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی پوری ٹیم چھیالیس اعشاریہ پانچ اوورز ہی کھیل سکی اور 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 297 رنز ہی بنا سکی۔ یوں انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز چار صفر سے جیت لی۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد کے حصے میں دو جبکہ ڈی جے ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آخری معرکے میں کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ این مورگن اور جوئے روٹ اپنی ٹیم کی جانب سے رنز بنانے میں نمایاں رہے۔مورگن نے 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 76 جبکہ روٹ نے 9 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں جے ایم وینس 33، بیئرسٹو 32، بٹلر 34، اور بی اے سٹوکس 21 جبکہ ٹی کے کورن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme