سعودی کرکٹ کی سالانہ افطار وعشائیہ کی تقریب

Published on May 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments


جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عر ب میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی وترویج کے لئے آفیشل گورننگ بوڈی سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کی سالانہ افطار وعشائیہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں بورڈ ممبرز کے علاوہ، ایس سی سی سے منسلک علاقائی تنظیم ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے ) کے عہداداران الیاس مصطفی، ڈاکٹر ضیاء الدین، خورشید ظفراوردیگر، کھلاڑیوں، صحافیوں میں امیر محمد خان، جمیل راٹھور، سید مسرت خلیل،خالد نوازچیمہ، محترمہ مریم شاہد اورِ کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والی شہر کی کئی ممتاز شخصیات جن میں پہلے سعودی انٹرنیشنل کرکٹ امپائر اسامہ سعد، ممتاز شاعراردونیوز سے وابستہ نعیم بازید پوری، سید مجید الحسن اور محمد جاوید شامل تھے۔ سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ۔تقریب میں ان کی شرکت پر تشکر کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ تقریب میں آپ لوگوں کی بھرپو شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ندیم ندوی نے کہا ہم آپ کے خاص طور سے مشکور ہیں کہ آپ نے قلم کے ذریعہ سعودی کرکٹ کے فروغ میں قابل تعریف حصہ لیا ہے۔ سعودی کرکٹ کی کاوشوں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج سعودی کرکٹ اللہ کے فضل وکرم سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20گلوبل رینکنگ میں 22ویں پوزیشن پرآگیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی کھلاڑی بھی بیٹنگ اور بولنگ رینکنگ میں ٹوپ ٹن پوزیشن میں ہیں۔پُرتکلف عشائیہ کے بعد سعودی کرکٹ کےایگزیکیٹو ایڈوائزراینڈ فنائنشل کنٹرولر سید قاسم علی نقوی ، منیجمنٹ ایڈوائزرمحمد افتخار حسین اور مینجر کرکٹ افیئرز صادق الاسلام نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme