نیا فون نہ دلانے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ رسید کردیئے

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

بیجنگ(یو این پی) چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بے چارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو چینی ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کی پاداش میں لڑکی نے اسے 50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کردیے۔چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 50 تھپڑ مارے۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا، اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جاسکتے لیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 50 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔اس دوران لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی بعد ازاں لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes