ایشیا کپ ، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 2 مارچ کو نبرد آزما ہوں گی

Published on February 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

\"11\"
ڈھاکہ (یواین پی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014ء 25 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت میزبان بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، افغانستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گی۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گی۔ اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا، 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 2 مارچ کو پاکستان کا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کو میزبان بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1986ء میں بھارتی ٹیم نے جبکہ 1991ء میں پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes