بہن کی نیکٹا میں تقرری کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

Published on June 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کی جانب سے بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھے جانے والے خط پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیاہے اور اس سے فوری دستبردار ہونے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی نیکٹا کی ڈائریکٹر تعینات ہونے پر کئی قسم کے سوالت جنم لے رہے تھے تاہم پی ٹی آئی کی وفاقی وزیر بھی اس پر دفاع میں میدان میں آ رہی تھیں تاہم اب اس کے پیچھے چھپی تمام حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان نے زرتاج گل کو اپنی بہن کی تعیناتی کیلئے نیکٹاکو لکھے گئے خط سے دستبردار ہونے کا حکم دیاہے ، یہ پاکستان تحریک انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے جس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے ، پی ٹی آئی میں کوئی بھی اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے “۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy