ریلوے کو 90لاکھ سے زائد ماہانہ آمدن دینے والا محراب پور ریلوے اسٹیشن مسائل کی زد میں

Published on June 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)محکمہ ریلوے کو 90لاکھ سے زائد ماہانہ آمدن دینے والا محراب پور ریلوے اسٹیشن مسائل کی زد میں , ڈاؤن پلیٹ فارم ٹوٹ پھوٹ کا شکار, واش رومز تباہ اور پانی سپلائی کی مین موٹرخراب۔
ضلع نوشہروفیروز کا اہم تجارتی شہر محراب پور کا ریلوے اسٹیشن مسائل کا شکار ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈاؤن پلیٹ فارم ریلوے لائن کے برابر ہوجانے کے باعث مسافروں کو ٹرینوں سے اترنے اور چڑھنے میں پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کیلئے لگائے گئے تین واٹر پلانٹ ناکارہ ہوچکے ہیں ریلوے اسٹیشن پر دو فیڈرز کی لائٹ کی سہولت ہونے کے باوجود چینج اوور نہ ہونے کی وجہ سے اکثر رات کو اسٹریٹ لائٹس بند ہونے سے اسٹیشن تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اسٹیشن پر واش رومز کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مسافر خواتین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے تین ماہ قبل ڈی ایس کی اسٹیشن وزٹ کے دوران صحافیوں نے اس ایشو کو اٹھایا تو ڈی ایس نے ڈویژنل انجینئرنگ کو احکامات جاری کئے تھے کہ اپ پلیٹ فارم پر تباہ حال واش رومز کو درست کروایا جائے جبکہ ڈاؤن پلیٹ فارم پر نئے واش رومز بنائے جائیں تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا 90لاکھ سے زائد ماہانہ آمدن دینے والے اسٹیشن محراب پور کے پلیٹ فارم پر لگے پنکھے ناکارہ ہوچکے جبکہ مسافروں کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام موجود نہیں ریلوے کے بنائے مسافر خانوں پر قبضے کرلیئے گئے یاپھر کچھ پر تالے لگا دیئے گئے ریلوے اسٹیشن اور کوارٹرز کو پانی سپلائی کرنے والی ٹینکی کی مین موٹر خراب ہونے کی وجہ سے اسٹیشن کو پانی کی سپلائی بھی معطل ہے محراب پور شہر ضلع کا تجارتی حب ہونے کے باعث کاروبار سے وابستہ افراد اور اطراف کے شہروں کے لوگ ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کیلئے محراب پور اسٹیشن کا ہی رخ کرتے ہیں مگر بڑی گاڑیوں کے اسٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے روہڑی اسٹیشن کا رخ کرنا پڑتا ہے سرپرست میڈیا کونسل شبیر شاکر انبالوی, محراب پور ادبی فورم صدر غلام نبی مغل, نائب صدر ایم یوجے علم الدین علیم, اینکر ندیم سرویا, صدر الیکٹرانک میڈیا سجاد سرویا , ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد شفیق, ن لیگ تعلقہ محراب پور کے سینئر نائب صدر آصف جاوید رندھاوا, پی پی پی تعلقہ اطلاعات سیکریٹری طاہر رضا نانگراج, ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک مولانا عارف لنڈ, رہنما اے پی ایم ایل احمد خان چانڈیو و دیگر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ محراب پور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس, بابا رحمان ایکسپریس, شالیمار ایکسپریس اور نائٹ کوچ ایکسپریس کے اسٹاپ دیئے جائیں اور محراب پور ریلوے اسٹیشن کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes