گلاب کے نئے گیت ”مینوں بنگلہ پوا دے“ کی سوشل میڈیا پہ دھوم

Published on June 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

گیت کے شاعر اسحاق ڈار ہیںنئے سونگ نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا
لاہور (یو این پی) معروف گلوکارہ گلاب کے نئے گیت ”مینوں بنگلہ پوا دے“ کی سوشل میڈیا پہ دھوم تفصیلات کے مطابق مخصوص لہجے کے معروف شاعراسحاق ڈارکے لکھے ہوئے گیت ”مینوں بنگلہ پوا دے“ کو گلوکارہ گلاب کی دلکش آواز میںعید کے پرمسرت موقع پہ سوشل میڈیا پہ ریلیز کیا گیا جسے موسیقی سے محبت کرنے والے افرادخوب سراہ رہے ہیںگانے کی موسیقی خاور حسین نے ترتیب دی پروڈیوسر خرم بھٹی جبکہ ڈائریکٹرنعمان انیس ہیں گیت کی شاعری بہت اعلی اور موسیقی کی مدھر دھنوں کے ساتھ گلاب کی آواز نے ایسا جادو جگایا کہ شائقین موسیقی خوب پسند کر رہے ہیں نئے گیت ”مینوں بنگلہ پوا دے“ نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچادی گلوکارہ اور شاعر کو فالورز نے ڈھیروں مبارک بادیں دیں شائقین موسیقی کا کہنا ہے کہ نئے سونگ نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes