حکومت کا سگریٹ اور 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

لاہور(یو این پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں سگریٹ اور 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری بھی دی جاچکی ہے جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے بھی کردی۔ بابر عطا کے مطابق 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جب کہ 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہےوفاقی بجٹ 20-2019 میں نان فائلرز پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھانے کی تجویزوزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو کا کہنا ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog