یونان: پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

Published on June 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

 


ایتھنز: (یواین پی) یونان کے جزیرے لاسبوس میں پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹنے سے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ یونان کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 57 افراد کو بچا لیا گیا۔ یونان کے اس کشتی حادثے میں مرنے والوں میں 2 لڑکیاں، 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق افریقی ممالک سے ہو سکتا ہے۔دوسری طرف ریسکیو حکام کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، سرچ آپریشن میں نیوی کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں زیادہ لوگ سوار تھے جس کیوجہ سے کشتی اُلٹ گئی خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题